پشاور (پی ایم این/ شاہ کمال)مشیر اطلاعات کے پی ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہتحریک انصاف کا نیا ڈھونگ اور حقائق جو پہلے دن سے عیاں اور غیر مبہم تھے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف کے حالیہ ہونے والے بے روزگار ہر روز نت نئے جھوٹ گھڑ کر لے آتے ہیں ۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے فوری بعد معدنیات پر خوب جھوٹ بولا جب وہ نہیں چلا اور حقائق سامنے لائے گئے تو اب ایک نیا جھوٹ گھڑ لائے ہیں
تحریک انصاف کے یہ جھوٹ کے داعی اب کہہ رہے ہیں کے صوبہ خیبر پختونخوا کو تقسیم کر دیا گیا ہے کیونکہ بارہ اضلاع وفاق چلائے گا اور اسکا صوبائی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور ان بارہ اضلاع کے تمام انتظامی اور مالی اختیارات علاقہ ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دے دیے گئے ہیں جس کا اب صوبے سے کوئی تعلق ہی نہیں۔
وفاقی حکومت کے حکم نامے کا بنیادی مقصد نامزد اضلاع میں امن و امان کی بحالی، شہریوں کے تحفظ، بہتر طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی عمل کو یقینی بنانا ہے

