وزیراعظم کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

آذربائیجان (پی ایم این)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے لاچین میں آذربائیجان کے یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ فوری طورپر بند ہونا چاہیے اور انہیں دو ریاستی وژن کے مطابق حق خودارادیت دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اس وقت تک اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے جب تک انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔