فائل فوٹو

پشاور (پی ایم این)مردان کے علاقے ساولڈھیر میں ماں کی فائرنگ سے 8 سال کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے ساولڈھیر میں ماں نے فائرنگ کرکے 8 سال کے بیٹے کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ماں نے خود کشی کی نیت سے خود کو بھی پستول سے  گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرلیا گیا، پولیس نے خاتون کے شوہر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

By PMN