فائل فوٹو

اسلام آباد(پی ایم این)فیصل آباد اور پنڈی بھٹیاں کے شہریوں کےلیےخوشخبری،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے ایم فور کے توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اورتعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےفیصل آباد،پنڈی بھٹیاں موٹروے توسیعی منصوبے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےموٹر وے ایم 4 پرتعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،ہدایت کی کہ اگلےماہ کےوسط تک ہر صورت ٹریفک بحال کی جائے،جب تمام فنڈز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اپنےہیں تو منصوبے میں کسی قیمت پر تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔

عبدالعلیم خان نےکہا کہ فیصل آباد کےشہریوں کا 30 سال سے زیرِ التوا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے، 53کلومیٹرموٹروے 4سے 6لین کی ہو جائےگی،شاہراہ کےوسط میں خوبصورت گرین بیلٹ، کھجور کے پودے اورتزئین و آرائش ہوگی،موٹروے ایم فورکو اسٹیٹ آف دی آرٹ شاہراہ بنانا چاہتے ہیں اور نئے سال کے آغاز پر شہریوں کو شاندار تحفہ دیں گے۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے فیصل آباد میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،سابق وزیر اور سینئر پارٹی رہنما چوہدری ظہیرالدین نے انکے اعزاز میں استقبالیہ دیا،عبدالعلیم خان نےکہا کہ موجودہ ملکی اور عالمی حالات میں ہر شہری کوذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا،نئےصوبوں کےقیام کےلیےسیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی اور رائے عامہ ہموار ہونا خوش آئندہے،چھوٹےانتظامی یونٹس عام آدمی کےمسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے،انفرادی سیاست کو ملکی مفادات پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔

By PMN