اسلام آباد(پی ایم این)پاکستان میں رواں سال کا نیا پولیو کیس سامنے آگیا۔ مجموعی تعداد 8 ہوگئی۔
قومی ادارے برائے انسداد پولیو (این ای او سی) نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے پولیو کا نیا کیس سامنےآنے کی تصدیق کردی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال میں اب خیبرپختونخوا میں 6 جبکہ سندھ کے 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ملک کے 97 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم بھی کل سے شروع ہورہی ہے جو 8 نومبر تک جاری رہے گی۔
مہم کے دوران مخصوص اضلاع کے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

