اسلام آباد(پی ایم این)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے نظم و نسق ، ادارہ جاتی ترقی اور سرکاری شعبے میں جدت لانے کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مسابقت اور معلومات کے تبادلے کیلئے کابینہ اُمور کے نائب وزیر ABDULLAH NASSER LOOTAH کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات میں مثبت رجحان کو سراہا۔