اسلام آباد (پی ایم این) منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی صنعتی پالیسی ،ہنر کی ترقی، لاجسٹکس اور تعلیم کو علاقائی منڈی کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر کام کررہا ہے۔
اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ویزہ سہولیات، کاروبار اور تعلیم کے حصول کے لئے جانے والوںکو بھی فراہم کررہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون اور خصوصی اقتصادی زونز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ زونز مینو فیکچرنگ، فوڈ پراسیسنگ اور لاجسٹکس میں مشترکہ منصوبوں کے مواقع فراہم کریں گے۔