وزیراعظم آذربائیجان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دوشنبے روانہ

آذربائیجان (پی ایم این)وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہوگئے۔

لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذربائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم دوشنبے میں گلیشئیرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔