نائب وزیراعظم جمعرات سے ہانگ کانگ کا دو روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد(پی ایم این)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار جمعرات سے عوامی جمہوریہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

وہ ثالثی کے بارے میں بین الاقوامی تنظیم کے قیام سے متعلق کنونشن کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔