اسلام آباد(پی ایم این)پاکستان اور ایران نے زائرین کیلئے پروازوں کی تعداد بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔
تہران میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے ایرانی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
دونوں وزرا نے محرم اور اربعین کے موقع پر زائرین کی سہولت کیلئے پاک ایران سرحد ایک دن کیلئے چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
انہوںنے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔