اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کیا جس کا مقصد مسافروں کیلئے سفری سہولت یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محض پینتیس روز کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے پر سی ڈی اے کی پوری ٹیم کی تعریف کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے سمیت وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی کیلئے حکومت کی جاری کوششوں کو اُجاگرکیا۔