اسلام آباد (پی ایم این) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج(جمعرات ) کی شام اسلام آباد میں ایک پُروقار تقریب کے دوران سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے کا بیٹن باقاعدہ طور پر سونپ دیا۔
وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف، صوبائی وزرائے اعلیٰ، گورنرز، تینوں سروسز چیفس، سفارتکاروں اور سول اور فوجی افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
حکومت نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ملک کے دفاع کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست دینے کے لیے جرات مندانہ قیادت اور شاندار حکمت عملی پر سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ۔