فائل فوٹو

پشاور(پی ایم این/کشورعلی)خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں120 فیصد الاونس کی سمری تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر ضروریات کی سمری تیار کرلی گئی ہے،سمری گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ارسال کر دی گئی۔

سمری میں جنوبی اور ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 120 فیصد، دیگر آباد اضلاع کے اہلکاروں کو 100 فیصد اور ہزارہ ریجن کے اہلکاروں کو 75 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا کہ سیکیورٹی چیلنج الاؤنس کی مد میں ماہانہ 5 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کے اضافی اخراجات ہوں گے۔

سمری میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے، تاہم قربانیوں کے باوجود پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔

By PMN