فائل فوٹو

کراچی(پی ایم این)کراچی میں منکی پاکس سےمتاثرہ ڈیڑھ سالہ بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا،سندھ میں ایک ہفتے کے دوران بیماری کے مزید سات کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپتال کے ترجمان کے مطابق جاں بحق بچے کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے تھا، جسے چند روز قبل ایک نجی اسپتال سے متعدی امراض کے مرکز نیپا منتقل کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں منکی پاکس کے مجموعی طور پر 98 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ بیماری سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے رپورٹ ہونے والے سات کیسز میں کراچی سرفہرست ہے۔ حکام کی جانب سے بیماری کی صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔

By PMN