فائل فوٹو

لاہور(پی ایم این)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ جے یو آئی کا یہ کہنا معصومیت کا اظہار ہےکہ انہوں نے گورنر راج میں کبھی حصہ نہیں مانگا۔جیو نیوز کے پروگرام  نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پہلے بھی اختلافات رہے ہیں لیکن اس نہج پر نہیں پہنچے، مولانا فضل الرحمان کو فوری رد عمل نہیں دیناچاہتا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرے مولانا فضل الرحمان سے اچھے مراسم ہیں، میری ذات پر حملہ مسئلہ نہیں لیکن مولانا حکومت کی ساکھ پر حملہ کر رہے تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 13 سال میں کرپشن عروج پر پہنچی ہے، ترقیاتی فنڈ کے لیے بڑی رقم لی جاتی تھی اور پیسے جیبوں میں جاتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی میں کئی گروپس ہیں، ہر گروپ ایک دوسرے سے جنگ کی حالت میں ہے۔

By PMN