فائل فوٹو

لاہور(پی ایم این/ویب ڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔

فیلڈ مارشل ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ اس دورے میں دوطرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔

By PMN