سکرین گریب

اسلام آباد(پی ایم این)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیرِ خارجہ اریتھشام آدم کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، مالدیپ کی وزیرِ خارجہ نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کی جانب سے کئے گئے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہارِ تشکر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کی وزیرِ خارجہ اریتھشام آدم نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کے حالیہ دورۂ اسلام آباد کے دوران پاکستان کی جانب سے کئے گئے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہارِ تشکر کیا۔

دونوں رہنمائوں نے اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دولتِ مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس (سی ایچ او جی ایم) کے ایجنڈے اور کثیرالجہتی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلفیونک رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار نے ایس سی او سربراہان حکومت کونسل کا چیئرپرسن بننے پر ازبکستان کو مبارکباد دی، اسحاق ڈار نے بختیار سیدوف کو پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

By PMN