فائل فوٹو

عا رف والا(پی ایم این)عارف والا کے علاقے جامعہ اسلامیہ میں شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ واقعے میں مریم بری طرح جھلس گئی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

عارف والا کے علاقے تھانہ قبولہ کی حدود جامعہ اسلامیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق ملزم عدیل نے مبینہ طور پر 18 سالہ مریم کو روک کر اس پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔ آگ لگنے کے باعث مریم بری طرح جھلس گئی۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ قبولا نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ نامزد ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

By PMN