خانیوال(پی ایم این)دنیاپور میں رکن پور ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
دنیاپور میں رکن پور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، ٹیکنیکل فالٹ کے باعث کوئلہ سے بھری ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہے جس کے باعث لودھراں خانیوال ریلوے ٹریک دیگر ٹرینوں کے لیے بند ہو گیا ہے۔
ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے ریلوے حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے ٹریک آئندہ دو سے 4 گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔
مال بردار ٹرین کراچی سے کوئلہ لیکر ساہیوال جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ خانیوال لودھراں ٹریک کی بندش کے باعث متعدد ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

