فائل فوٹو

پشاور(پی ایم این)خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے کے 12 اضلاع کے لیے ماسٹر سیکیورٹی پلان وفاقی حکومت کو ارسال کردیا، آئی جی ذوالفقار حمید کے مطابق منصوبے پر 30 سے 40 ارب روپے درکار ہوں گے۔

آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ماسٹر سیکیورٹی پلان کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں پولیس کے لیے جدید سازوسامان، بلٹ پروف گاڑیاں، اسلحہ اور ڈرونز کی فراہمی شامل ہے۔

منصوبے کے تحت ضم اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر بہتر بنانے، اہلکاروں کی تربیت اور فورس کی کمی پوری کرنے پر بھی کام کیا جائے گا،ایک سال کے دوران 12 اضلاع میں سیف سٹی منصوبہ مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

By PMN