فوٹو: پی سی بی

لاہور(پی ایم این/اکرام بیگ)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد  جبکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 جبکہ سری لنکا ٹیم نے ایک اوور کم کیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کی۔

یاد رہے کہ  پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو  پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو با آسانی شکست دی تھی

By PMN