فائل فوٹو

اسلام آباد(پی ایم این)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاش ہمارے سیاست دان اپنے تعلقات کو چھوڑ کر بس پاکستان کے لئے کام کرنا شروع کردیں تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہ ہو۔امریکن سینٹر فار ایکسیلنس کے زیراہتمام ہیلتھ ریکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ اگر اللہ پاک ذمہ داری دیتا ہے تو اسکا حساب بھی لیتا ہے۔ کہا یوتھ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم ہے اسی لئے اس حکومت نے آئی ٹی سیکٹر کو بہت اسپورٹ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یوتھ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم ہے، اس حکومت نےآئی ٹی سیکٹرکوبہت اسپورٹ کیا، میں جانتاہوں کہ رات میں جاگ کرکام کرنا کتنا مشکل ہے۔ مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ مزید پاکستانی بھی پاکستان میں اسی طرح کا سیٹ اپ لگائیں گے۔

By PMN