لاہور(پی ایم این/خالدمحمود)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے کاشتکار نمائندوں سے ملاقات کی انہوں نے اس دوران کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اعلانات کئے۔
مریم نواز نے پنجاب میں پہلے اپنا کسان بینک کے قیام اور ایک کروڑ روپے تک قرض پر صفر مارک اپ کا اعلان کیا۔
انہوں نےکسان کارڈ پر فی ایکڑ قرض 30 ہزار سے بڑھا کر 33,500 روپے اور 17 ارب روپے کے سبسڈی لون کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔مریم نواز نےگندم کی 4,500 روپے فی من امدادی قیمت پر خریداری یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔50 ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر فراہم کرنے اور ہائی ٹیک زرعی مشینری کیلئے 70 ارب روپے مختص کرنے اورزیتون کی کاشت، ایگرو پروسیسنگ پارکس اور زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایات دیں۔مریم نواز نے کہا کہ پانی چوری کے خاتمے، نہروں کی صفائی، 400 منی ڈیمز جدید آبپاشی نظام کے منصوبے اورٹھیکے پر زمین کاشت کرنے والے کسانوں کو بھی کسان کارڈ میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار پاکستان کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت کسانوں کی خوشحالی، زرعی پیداوار میں اضافے اور بہتر معاوضے کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت کسانوں کی خوشحالی، زرعی پیداوار میں اضافے اور بہتر معاوضے کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

