اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے مطابق پیٹرول ریلیف پروگرام میں توسیع کی تجویز زیر غور ہے،تفصیلات کے مطابق جس کے تحت مستفید ہونے والوں کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ تک کی جا سکتی ہے، جس سے مزید شہریوں کو مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے،تاہم اس حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی عمل درآمد کی تاریخ کا اعلان ہوا۔
حکومت بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے اسکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
مجوزہ توسیع منظور ہونے کی صورت میں مزید لاکھوں افراد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے، تاہم ریلیف کی رقم، اہلیت کے معیار اور رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان تک موجودہ اسکیم کے قواعد و ضوابط برقرار رہیں گے۔

