اسلام آباد (پی ایم این)وفاقی حکومت اور اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ خطرے سے دوچار خطوں میں غذائی قلت اور خوراک کی عدم دستیابی سے نمٹا جاسکے۔
یہ فیصلہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور خوراک کے عالمی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹرCOCO USHIYAMA کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے موثر اور نتیجہ خیز پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا جو ماحول سے ہم آہنگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرکے غذائی حکمت عملی کو مربوط کرسکیں۔