اسلام آباد (پی ایم این)چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان بائیس اپریل سے پہلے کی صورتحال تقریباً بحال ہوچکی ہے۔
انہوں نے رائٹرز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سے حالیہ کشیدگی کے دوران تعینات کی گئی افواج کی تعداد میں کمی کا اشارہ ملتاہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ حالیہ لڑائی کشمیر کے متنازعہ علاقے تک محدود نہیں تھی اس لئے کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے کوئی پس پردہ یا غیر رسمی بات چیت نہیں ہوئی۔
انہوں نے واضح طورپر پر کہا کہ مسائل جنگ کی بجائے میز پر مذاکرات اور مشاورت سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔