رانا تنویر حسین کا شفافیت، جائز نرخ اور صارف کے تحفظ کے حوالے سے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(پی ایم این)قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے شفافیت کے فروغ، جائز نرخ اور صارف کے تحفظ کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں چینی ملز مالکان اور اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ ایک فالو اپ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس کا مقصد چینی کے شعبے میں شفافیت اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

اجلاس کے دوران چینی کی پیداوار کی قیمت کا تخمینہ لگانے کیلئے تیسرے فریق آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عید کے بعد آڈٹ نتائج اور مشاورت کی بنیاد پر قیمت کے نئے فارمولہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔