اسلام آباد (پی ایم این)وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے صوبے گوئزو میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پرانہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اورلاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کیلئے دعا گو ہے۔