آئی ایس پی آرکی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نغمہ جاری

اسلام آباد (پی ایم این)فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک نغمہ جاری کیا ہے ۔

نغمے کے بول ہیں ”میں اپنا وعدہ نبھارہا ہوں،، اور اس میں پاکستان کی مسلح افواج اورشہریوں کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔

نغمے میں انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے جذبے کی یادوں کو تازہ کیاگیا ہے جب پوری قوم نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہوکر بھارت کو شکست دی تھی۔

یہ نغمہ جاری ہوتے ہی وائر ل ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی جنگ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر ایک نغمہ جاری کیا ہے ۔

یہ مسحور کن نغمہ علی عباس، ندیم عباس شہزادہ اور زوہیب حسن نے گایا ہے۔