PID

اسلام آباد (پی ایم این)پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش کر دی۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ملاقات کی جس میں آئل اسٹوریج، ریفائنری اور توانائی تحفظ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔علی پرویزملک کا کہنا تھا اسٹوریج سہولت سے سعودی عرب کو ترسیلی خطرات کم کرنے میں مدد ملےگی۔ حب میں بڑے پٹرولیم اسٹوریج اور ریفائننگ کمپلیکس کا منصوبہ زیرغور ہے۔

By PMN