لاہور (پی ایم این/ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفا دیدیا۔
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ذاتی وجوہات، جن میں حالیہ آپریشن کے بعد صحت سے متعلق مسائل بھی شامل ہیں، اور ضمیری وجوہات کی بنا پر لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تبدیلیوں نے ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کے بعد وکالت کے ذریعے عوام کے حقوق کے تحفظ اور قانونی آگاہی کے فروغ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تبادلہ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال اپریل میں جسٹس محسن اختر کیانی کا دیگر ججز کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ میں تبادلہ ہوا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کو 11 فروری 2032 کو ریٹائر ہونا تھا۔

