لاہور (پی ایم این)لاہور کے علاقے ساندہ میں روٹیوں کے پیسے کم دینے پر اعتراض کرنے کی پاداش میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 16 سالہ لڑکے کو قتل کردیا
ولیس کے مطابق ملزم عرفان تندور پر روٹیاں لینے آیا تھا، جہاں پیسے کم دینے پر تندور پر کام کرنے والے لڑکے نے اعتراض کیا۔ اس پر ملزم عرفان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچا اور فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ فیضان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس نے ملزمان حسنین، عرفان، بھولا اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

