اسلام آباد (پی ایم این) پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئےگلوبل برڈن آف اسٹڈیز کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ2023 تک اسلام آباد میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ ہوئی جب کہ اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد1050 ہے۔
پنجاب میں 406، سندھ میں 228،کے پی میں 122 جب کہ بلوچستان میں 44 ماہرین نفسیات ہیں، پاکستان میں 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد پر ایک ماہر نفسیات ہے،وزارت صحت
وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3900 ہے، ایڈز سے متاثرہ مریض سب سے زیادہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 1915 ہے۔ پنجاب میں 1765،کے پی میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایڈزکا ایک مریض ہے۔

