فائل فوٹو

اسلام آباد (پی ایم این) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بالکل نازیبا الفاظ استعمال کیے، ریاست کیلیے سخت الفاظ استعمال کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آن مائے ریڈار‘ میں شیری رحمان نے کہا کہ خطے میں امن کیلیے کردار پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دوں گی، وہ خطے میں امن کیلیے کردار میں نمایاں رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے جو کردار ادا کیا یہ خطے میں استحکام کی بہت بڑی نوید ہے، وہ ہم سب کی جانب سے ستائش کے مستحق ہیں۔

By PMN