صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں،وزیراعلٰی سندھ،فائل فوٹو

کراچی(پی ایم این)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ اس وقت صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں ہے۔

جام چاکرو میں جدید لینڈ فل سائٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو صاف کرنے کا یہ منصوبہ ہے، جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر مجموعی طور پر 5 جدید سیل تعمیر کیے جا رہے ہیں جن کی تعمیر دسمبر تک مکمل کی جائے گی، لینڈ فل سائٹ پر کراچی کے کچرے کو سائنسی اور منظم انداز میں تلف کیا جائے گا، جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے ماحولیاتی مسائل اور تعفن کے خاتمے میں مدد ملے گی جب کہ شہر کے دیگر اضلاع میں بھی عالمی معیار کے ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں

، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے، جب ملک میں دہشتگردی ہو اور صوبے کارروائی سےمنع کریں تو کیا کہہ سکتے ہیں۔

میر رضا کیس سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ میر رضا کیس کے لیے کابینہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا، اب کابینہ ہی کمیشن کی رپورٹ کا بند لفافہ کھول کر فیصلہ کرے گی۔

By PMN